تازہ ترین
بھارتی جاسوس کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

بھارتی جاسوس کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(30 جولائی 2020)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت حکومت کی کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جبکہ بھارت بھی آرڈی نینس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے، اس صورت میں عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

جس پر عدالت نے تین اگست کو کلبھوشن یادیو قانونی نمائندہ کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ تین اگست کو سماعت کرے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top