لاپتہ افراد کیسز،تمام وزرائے اعظم کونوٹس جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیس میں وفاقی حکومت کو پرویزمشرف سے لیکرآج تک کے تمام وزرائے اعظم کونوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئینی خلاف ورزیوں پر اٹارنی جنرل کو دلائل کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو عدالت پیش کریں یا ریاست کی ناکامی کا جواز دیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کوسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سےلےکر آج تک تمام وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کیوں نا عدالت تمام چیف ایگزیکٹوز پر آئین سے مبینہ بغاوت پر کارروائی کرے؟ کیوں نا وزرائے اعظم پر شہریوں کو لاپتہ کرنے کی پالیسی کی خاموش منظوری پر ایکشن لیا جائے،عدالت نے مدثر نارو سمیت چھ لاپتہ افراد کو سترہ جون کو پیش کرنے کا حکم دیا اورکہا کہ اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو موجودہ اور سابقہ وزرائے داخلہ پیش ہوں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزرائے اعظم وضاحت دیں کیوں نا لاپتہ افراد کے کیسز پر ان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ چلے ؟ اٹارنی جنرل مطمئن کریں کیوں نا وزیراعظم اور وزرائےاعلیٰ پر کریمنل مقدمات قائم کریں، عدالت نے وفاقی حکومت کو لاپتہ افراد کے لواحقین کی شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More