مریم اورشاہد خاقان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ کو اسکینڈ لائزکرنے کے مبینہ الزام میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں مریم نواز اورشاہد خاقان عباسی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ججز بڑی اونچی پوزیشن پر ہوتے ہیں تنقید کو ویلکم کرنا چاہیے،تنقید سے متعلق ججز اوپن مائنڈ ہوتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More