تازہ ترین
کلبھوشن یادیو سے متعلق حکومتی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

کلبھوشن یادیو سے متعلق حکومتی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد:(07 اگست 2020)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ تین ستمبر کو حکومتی درخواست کی سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت عدالت سے کلبھوشن یادیو کے لئے وکیل مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top