جسٹس طارق محمود اور جسٹس بابر ستارنےحلف اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس طارق محمودجہانگیری اور جسٹس بابر ستارنےاسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ دونوں جسٹس صاحبان کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے دونوں جسٹس صاحبان سے حلف لیا۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے دو ججز جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کی بطور مستقل جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More