گورنر پنجاب کی برطرفی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عمر سرفراز چیمہ کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو قسم کے اعتراضات لگائے ہیں، ایک یہ کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی، دوسرا یہ کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ڈی نوٹیفائی تو وفاق نے کیا ہے، یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے ، صدر کا کہاں کیا اختیار ہے کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے شدہ ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کرکے لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More