پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: قائم مقام چئیرمین نیب ظاہر شاہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

قومی احتساب بیورو کے قائم مقام چیئرمین ظاہر شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سمن کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ 24 جون 2022 کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ عدالت 7 جولائی 2022 کے منٹس آف میٹنگ کی کارروائیوں کو کالعدم قرار دے۔

عدالت اپنے آئینی دائرہ اختیار کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کسی بھی کارروائی سے روکے۔درخواست میں سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری قومی اسمبلی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More