آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انعام غنی کو اسٹبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس سروس گریڈ اکیس کے خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ خالد محمود موٹروے پولیس میں ہی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

انیس سو نواسی میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More