اکبر ناصر خان نئےآئی جی اسلام آباد تعینات

‏اسلام آباد: حکومت نے آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کردیا، اکبر ناصر خان کو ذمہ داری سونپ دی۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل حکومت نے اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ بچھاڑ کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو عہدے سے ہٹادیا اور اکبر ناصر خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور گریڈ 19 کے سہیل ظفرچٹھہ کو وفاقی پولیس میں تعینات کردیا۔ایس ایس پی یاسرآفریدی کو خیبر پختوںجواہ سے وفاقی پولیس میں تعینات کردیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More