عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی پر غور کیا گیا، شیخ رشید

اسلام آباد: رہنما عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر یہ عمران خان کو گرفتار کریں گے تو ملک میں کچھ اور ہو گا۔

بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کی میٹنگ ابھی جاری ہے، عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں کیا حکمت عملی ہوگی اس پر بھی غور کیا گیا، 25 جون تک عمران خان ضمانت پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہیں ہونگے،یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ کسی صورت اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان 15 جون تک مزید آرہا ہے، میٹنگ میں مہنگائی کے اوپر باتیں ہوئی ہیں،مہنگائی کے خلاف بھی کیمپین چلائی جا رہی ہے، آج میٹنگ میں کال کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ پر بھی بات ہو رہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More