حکومت سنبھالی نہیں جارہی تو سازش کیوں کی، عمران خان

اپر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپر دیر میں خطاب کرتےہوئے کہاہےکہ شہباز شریف گھبرا گئے، حکومت سنبھالی نہیں جارہی تو سازش کیوں کی؟ حکومت میں آئے ہو تو ذمہ داری بھی قبول کرو۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی شکل سے پتہ چل رہا ہے کہ آج کل بہت گھبراہٹ کا شکار ہیں، آج ثابت ہوگیا کہ شہبازشریف جو صبح سات بجے آتے تھے وہ عوام کا معاشی قتل کرنے کے لئے آتے تھے۔ اگر آپ سے حکومت نہیں ہوتی تھی، تو یہ سازش کی کیوں؟ اتنے بوٹ پالش کرکے جب حکومت میں آ ہی گئے ہیں تو اب ذمہ داری بھی لیں، ادھر ادھر نہ بھاگیں۔

انہوں نے کہا امریکہ ، اسرائیل نے بوٹ پالیس کرنے والا شہباز شریف ہم پر مسلط کیا، اس نے پہلا حکم یہ لیا کہ ملک میں مہنگائی کرو ، پیٹرول اور بجلی مہنگی ہونے سے ساری چیزیں مہنگی ہوجا تی ہیں ، حکومت نے ساٹھ روپے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی ہے، مرغی کی قیمت باسٹھ فیصد بڑھی ، حکومت نے رات کو ایک اور تحفہ دیا،رات کے اندھیرے میں پنتالیس فیصد گیس کی قیمت بڑھا دی ، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی مولانا فضل الرحمان عمرے کرنے چلے گئے۔

عمران خان نے کہا ہم نے ایک ایسے ملک کو اوپر اٹھایا جس کا تم لوگوں نے دیوالیہ نکال دیا تھا، ہمار ےپر بھی آئی ایم ایف کا پریشر تھا ، ہم نے اپنے لوگوں کو اس مہنگائی سے بچایا ، ہم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمت کم کر دی ۔ ہم نےپاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ،ہماری آمدنی میں چھ فیصد اضافہ ہوا ، ہم جب آئے تھے سولہ ہزار ایک سو اسی روپے آمدنی تھی جو چھبیس ہزار سے اوپر گئی ، ہم ہیلتھ کارڑ لے کر آئے تاکہ لوگ اپنا علاج کراسکیں ، ہم نےکوشش کی نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھائیں ، ہم نے بر صغیر میں سب سے زیادہ روزگار دیا، ہمارے ریکارڈ ایسکپورٹ تھی ،آئی ٹی میں ہم نے75 فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے کم کردی ہے،آج ہماری معاشی پالیسی اس طرف جارہی ہے جہاں ملک کو خطرہ ہے، صرف فوج ملک کو مضبوط نہیں رکھ سکتی، جب تک معیشت مضبوط نہ ہو، سوویت یونین دنیا کی ایک بڑی طاقت اس وقت ٹوٹی جب اس کی معیشت خراب ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ ساری قوم دیکھ رہی ہے، کیا اس ملک میں صرف چھوٹا چور جیل میں جائے گا،قوم انصاف کے نظام کی طرف دیکھ رہی ہے کہ کیا کسی بڑے ڈاکو کو جیل میں ڈالا جائے گا یا نہیں، سارا پاکستان الیکشن کے لیے تیار ہے، کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت سے نجات کا واحد حل الیکشن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More