واشنگٹن : عالمی مالیاتی فنڈ نےانتباہ کیاہے کہ اگر جی 20 نے قرضے میں مہلت نہ دی تو عالمی معیشت تباہ ہوجائے گی۔خوشحال ممالک قرضہ دیں غریب ممالک کو مدد کی سخت ضرورت ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیہ نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر قرضے میں ریلیف نہ دیا گیا یا قرضے کی قسطوں کو دوبارہ ترتیب نہ دیاگیا تو عالمی معیشت تباہ ہوجائے گی۔
آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیہ کا کہنا تھا کہ قرضوں کی واپسی میں مہلت نہ دی گئی تو کچھ ممالک کی مکمل معیشت بیٹھ جائے گی۔