شوکت ترین سنجیدہ ہیں تو آئی ایم ایف کے بجٹ کو مسترد کریں، بلاول

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیر خزانہ ایک طرف کہہ رہے کہ وہ روٹی، ڈبل روٹی کی ترامیم مان رہے ہیں اگر وہ مان رہے ہیں تو پھرہماری ترامیم کی مخالفت کیوں کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ ایک طرف کہہ رہے کہ وہ روٹی، ڈبل روٹی کی ترامیم مان رہے ہیں، اگر وہ مان رہے ہیں تو پھرہماری ترامیم کی مخالفت کیوں کررہے ہیں۔ وزیرخزانہ یہ بھی کہتے ہیں انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اپوزیشن کیوں شور مچا رہے ہیں۔ ہم آپ کا کراچی گھر کا ایڈریس جانتے ہیں۔ جائیں عوام سے پوچھیں وہ کیوں شور مچا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ آپ عوام کے پاس نہیں آئینگے تو ہم عوام کو آپ کے پاس لے آئیں گے اور آپ سے پھر پوچھیں گے مہنگائی کیوں؟۔ آپ اتنے کی سنجیدہ ہیں تو اس آئی ایم ایف کے بجٹ کو مسترد کریں۔ ہمارے ساتھ آئیں۔ ہم ان معاشی حالات سے عوام کو نکالیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More