شہبازشریف کو چیلنج ہےعدالت میں بلالیں ثبوت لیکر پیش ہوجاؤںگا، شہزاداکبر

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاداکبر نے کہاہے کہ شہبازشریف نے کہا تھا کہ شہزاد اکبر کو لندن کی عدالتوں میں گھسیٹوں گا ۔ میں آج تک شہبازشریف کے نوٹس کا انتظار کررہا ہوں ۔

مشیر برائے احتساب شہزاداکبر نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا۔ شہبازشریف کو چیلنج ہے مجھے کسی عدالت میں بلالیں۔ میں ثبوت لے کر عدالت میں پیش ہوجاؤں گا۔مریم اورنگزیب نے کچھ چیزوں پر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

شہزاد اکبر نے کہاکہ 2008اور2018کے عرصے میں شہبازشریف کے اثاثوں میں 7ارب کا اضافہ ہوا۔ مریم نواز کی نئی آڈیو پر مریم اورنگزیب کو تکلیف ہے۔ ایف آئی اے نے تفصیلی چالان عدالت میں جمع کرایا ہے۔

شہزاداکبر نے کہاکہ مریم اورنگزیب کی آج کی تقریر کی 2 وجوہات ہیں۔ شوگر مل کے 14 ملازمین کے نام پر 28 بے نامی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ ملازمین کے نام پر 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔اگر شہبازشریف سمجھتے ہیں یہ مقدمہ جھوٹا ہے تو عدالت میں درخواست دیدیں۔ عدالتوں میں تمام ثبوت موجود ہیں، ان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More