عمران خان پیکج کے بجائے استعفیٰ دیں تو مہنگائی کم ہوجائیگی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے فراڈ پیکج کا اعلان کرنے پر استعفی دینے کا مطالبہ کردیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے ریلیف نہیں تکلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ پیکج عوام کے لیے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا۔

ترجما ن پی ایم ایل این مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب پر اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران صاحب اگر تین سال میں عوام کا آٹا، چینی، بجلی گیس دوائی چوری کا لوٹا ہوا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کرادیں تو مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی ختم ہو جائے گی۔

نون لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ صرف استعفیٰ کا اعلان کردیں آٹا، چینی، گھی، بجلی، گیس اور دوائی سب کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ریلیف پیکج کا اعلان ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر اور آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا جیسا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More