حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا، آصف زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا۔

لاہور میں بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات کے دوران سابق صدر نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں انشا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے، سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے، یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے، گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں، پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More