کسی نے غنڈہ گردی کی تو قانونی کارروائی ہوگی، رانا ثنا اللہ

ریاض: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ صرف عوام کو چار سال گھبراہٹ میں ڈالنے والوں پر طاری ہے ۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں بلکہ فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں۔آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی نہ کریں، آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں ۔ غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان مسائل سے جنگ کرنی ہے جنہوں نے چار سال سے عوام کومصیبت میں ڈالا ہوا ہے ۔ہم نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے سکون دینا ہے۔شہبازشریف اسپیڈ سے مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے دَم لیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More