خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس کے پاس ہتھکڑیاں کم پڑگئیں

پشاور: خیبرپختونخوا کی مثالی پولیس کے پاس ہتھکڑیاں کم پڑ گئیں ۔ ملزمان کو ایک دوسرے کے دامن کے ساتھ باندھ کر عدالتوں میں پیش کیا جانے لگا۔ ویڈیو وائرل ہو نے کے بعد اعلی حکام نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس سے جواب طلبی کرلی۔

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کے پاس ہتھکڑیاں کم پڑ گئیں۔پشاور پولیس ملزمان کو ایک دوسرے کے دامن کے ساتھ باندھ کر عدالتوں میں پیش کرنے لگی ۔ ویڈیو وائرل ہو تے ہی پولیس حکام کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے جواب طلبی کرلی ۔

تھانہ شاہ پور پولیس نے چوری کے الزام میں پکڑے جانے والے کمسن ملزمان کو ایک دوسرے کے دامن کے ساتھ باندھ کر عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار نو عمر ملزمان کو چوری کی مقدمےمیں کیا ان سے مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا تاہم ہتھکڑیاں کم پڑ نے کے باعث انہیں دامن سے باندھا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More