آئی سی سی ٹی20، ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کو 3 رنز سے شکست

شارجہ: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش دفاعی چیمپئن کی جانب سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنا سکی۔

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیشی بولرز نے جارح مزاج بیٹر کرس گیل اور ایون لوئس کو کھل کر بیٹنگ کرنے سے روکے رکھا اور 18 کے اسکور پر دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران 40 اور راسٹن چیز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان نے بالترتیب دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کو پہلے سری لنکا اور پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More