آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ:پاکستان کی تنزلی

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ جیت کرآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔شکست نے پاکستان کودو درجہ تنزلی کے بعدچوتھے نمبرپردھکیل دیا۔ جنوبی افریقانے دوسرے اوربھارت نے تیسرے نمبر پرترقی کرلی۔

لاہور ٹیسٹ میں ایک سوپندرہ رنز کی فتح سے آسٹریلیا نے ناصرف سیریزاپنے نام کر لی۔ بلکہ دس قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن بھی مستحکم کرلی۔آسٹریلیا آٹھ ٹیسٹ میں پانچ فتوحات اور تین ڈراسے باہتر پوائنٹس اورپچھہترفیصد فتح کی اوسط سےبدستورٹاپ پوزیشن پرفائز ہے۔ جنوبی افریقا پانچ ٹیسٹ میں تین جیتا، دوہارا۔ چھتیس پوائنٹس اورساٹھ کی اوسط سے دوسرے نمبر پرپہنچ گیا۔

بھارت نےبارہ ٹیسٹ میں چھ میں فتح تین میں شکست پائی تین میچ ڈراہوئے۔ ستتر پوائنٹس اوراٹھاون اعشاریہ تین تین کی اوسط سے تیسری پوزیشن پرترقی کرلی۔پاکستان نے سات میچوں میں تین جیتے، دوہارے، دوغیرفیصلہ کن رہے۔ چوالیس پوائنٹس اور باون اعشاریہ تین آٹھ کی اوسط نے اسے چوتھے نمبرپر پہنچا دیا۔ سری لنکا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ بالترتیب پانچویں سے نویں پوزیشن پرفائز ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More