آئی سی سی 2021 ٹیسٹ ٹیم آف ایئرکا اعلان

آئی سی سی نے دوہزاراکیس کی ٹیسٹ ٹیم آف ایئرکابھی اعلان کردیا۔ جس میں پاکستان اور بھارت کے تین تین، نیوزی لینڈ نےدو، انگلینڈ، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک ایک کرکٹرشامل ہے۔ آئی سی سی کے پہلے ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو کپتان مقررکیا گیاہے۔ آئی سی سی ایوارڈز یافتگان کا اعلان چوبیس جنوری کو ہوگا۔

آئی سی سی نے دوہزار اکیس کی ٹیسٹ ٹیم آف ایئرکا اعلان کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے تین تین، نیوزی لینڈ کےدو، انگلینڈ، آسٹریلیا اورسری لنکا کا ایک ایک کرکٹر شامل ہے۔ اوپنرز دیموتھ کرونارتنے نے نومیچوں میں چارسنچریز سمیت نوسودو رنز بنائے۔ روہت شرما نے دو سنچریزکی مدد سے بارہ میچز میں نوسوچھ رنزاسکور کیے ۔مارنوس لبوشان نے پانچ میچز پانچ سوچھبیس رنزاسکورکیے۔ جوروٹ نےپندرہ میچوں میں چھ سنچریز سمیت سترہ سوآٹھ رنز اسکورکیے۔ کین ولیمسن نے چارمیچزمیں تین سوپچیانوے رنزبنائے اورپہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کوفتح دلائی۔

فوادعالم نے تین سنچریز کی مدد سےنو ٹیسٹ میں پانچ سواکہتررنزبنائے۔ وکٹ کیپر ریشبھ پنت نے بارہ میچوں میں سات سواڑتالیس رنز اسکور کیے اوربطور وکٹ کیپر انتالیس شکارکیے۔ ایشونے نومیچزمیں چون وکٹیں لینے کے ساتھ سنچری سمیت تین سوپچپن رنزبنائے۔ کائل جیمیسن نے پانچ میچوں میں ستائیس کھلاڑی آؤٹ کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے نومیچزمیں سینتالیس اور حسن علی نے اکتالیس وکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More