آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ:پاکستان کی دوسری پوزیشن

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سری لنکاواحد فتح سے سو فیصد نتائج کی بدولت ٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔ بھارت،نیوزی لینڈ سے ڈراٹیسٹ پر تیسرے نمبر پرچلاگیا۔ ویسٹ انڈیزنمبرچارہے۔ نیوزی لینڈ،انگلینڈ پانچویں اور چھٹے نمبرپرہیں۔ بنگلہ دیش کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکا۔

بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعدآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کی جگہ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سری لنکاچیمپئن شپ میں واحد کامیابی کی بدولت ٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔ بھارت،نیوزی لینڈ سے ڈراٹیسٹ کے بعد تیسرے،ویسٹ انڈیزچوتھے نمبر،نیوزی لینڈ،انگلینڈ پانچویں اورچھٹے نمبرپرہیں۔ بنگلہ دیش نے اب تک کوئی پوائنٹ نہیں حاصل کیا۔

سری لنکانے ویسٹ انڈیز سے چیمپئن شپ کا واحد ٹیسٹ جیتا اوربارہ پوائنٹس حاصل کیے۔ فتح کی سو فیصد اوسط سے سری لنکا ٹاپ پوزیشن پر فائزہے۔ پاکستان نے تین ٹیسٹ میں دوفتوحات سے چوبیس پوائنٹس اورچھیاسٹھ اعشاریہ چھ چھ کی اوسط سے دوسرےنمبر پرپہنچ گیا۔ بھارت نے چھ ٹیسٹ کھیل کر دومیں فتح ایک میں شکست کا سامنا کیا دو میچزڈرا ہوئے۔ تیس پوائنٹس اورچون فیصد اوسط سے تیسرے نمبر پرتنزلی ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز میں ایک کامیابی دوناکامیوں سے بارہ پوائنٹس اورتینتیس اعشاریہ تین تین اورنیوزی لینڈ واحد ڈرا ٹیسٹ میں چار پوائنٹس اورتینتیس اعشاریہ تین تین اوسط سے چوتھے اورپانچویں نمبر پرہیں۔ انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میں ایک جیتا،دو ہارے،دو ڈرا ہوئےچودہ پوائنٹس اورانتیس اعشاریہ ایک سات اوسط سے چھٹے نمبرپرہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More