آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف

دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 86 رنز کا آسان ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے اور محمدشا می نے3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جسپریت بمرا نے 2 اور روی ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی نے 24 اور مائیکل لیسک نے 21 رنز بنائے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ اوس کی وجہ سے پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کوئی خاص اعداد و شمار ذہن میں رکھ کر میدان میں نہیں آ رہی، ٹیم کی حکمت عملی میچ کے آغاز پر منحصر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ٹیم کے اندر ایک تبدیلی کی گئی ہے، ورون چکرورتی کو شردول ٹھاکر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More