آئی سی سی ٹی20 پلیئرز رینکنگ کا اعلان

دبئی:آئی سی سی نے تازہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کا اعلان کردیا۔ بابراعظم نمبرون پوزیشن پر برقرارہیں لیکن نمبردو پرموجود ڈیوڈ ملان پرانہیں صرف چار پوائنٹس کی برتری حا صل ہے۔ محمد رضوان ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے نمبرپر پہنچ گئے۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ شاہین شاہ گیارہ،شاداب چودہ،حارث رؤف بائیس وی نمبر پرہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ٹی ٹوئنٹی پلیئرزرینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے لیکن دوسرے نمبرپرموجودڈیوڈ ملان پرانہیں صرف چارپوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ ایڈن مرکرن تیسرے نمبر پرہیں۔ محمد رضوان ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ بولنگ میں ٹاپ فائیو بولرز ہسارنگا،تبریزشمسی،ایڈم زمپا،عادل رشید اورراشد خان اسپنرز ہیں۔ پاکستان کا کوئی بولرٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ شاہین شاہ آفریدی گیارہویں،شاداب خان چودہویں اورحارث رؤف بائیس ویں پوزیشن پرموجود ہیں۔ حسن علی چوالیس ویں نمبر پرہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More