آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا۔بابراعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا کپتان مقرر کر دیا گیا جبکہ محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزلووڈ، ہسارنگا، ایڈن مارکرم، مچل مارشل شامل ہیں۔ جوز بٹلر اور مستفیض الرحمان کو بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More