آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ:آسٹریلیا ٹاپ پر فائز

دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے تین میچزمیں تین فتوحات کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرقبضہ کرلیا۔ سری لنکا دوسرے اورپاکستان تیسرے نمبرپرہے۔ جنوبی افریقا پر فتح کے باوجود بھارت کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

آسٹریلیا کی تیسرے ایشز ٹیسٹ اوربھارت کی جنوبی افریقاکے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ پوزیشنز جاری کردیں۔ آسٹریلیا چیمپئن شپ کے تین ٹیسٹ میں تین فتوحات کے ساتھ چھتیس پوائنٹس اور سو فیصد فتح کے اوسط کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرفائز ہوگیا۔ سری لنکا دو میچزمیں دو کامیابیوں کی بدولت چوبیس پوائنٹ اورسوفیصد اوسط سے دوسرے نمبر پر چلا گیا۔

پاکستان نے چارٹیسٹ میں تین جیتےایک ہارا، چھتیس پوائنٹ اورپچھہترفیصد اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ بھارت نےآٹھ ٹیسٹ میں چارجیتے،ایک ہارا تین ڈرا ہوئے۔ چون پوائنٹ اور چونسٹھ اعشاریہ دوآٹھ کی اوسط سے بھارت کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے اورانگلینڈ ساتویں نمبر پرہے۔ جنوبی افریقا نے ایک اوربنگلہ دیش نے دو ٹیسٹ ہارے ان کا ابھی کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More