آئی سی سی کا ٹیسٹ پلیئرآف ایئرایوارڈ کی نامزدگیوں کااعلان

آئی سی سی نے دوہزاراکیس ٹیسٹ پلیئرآف ایئرایوارڈ کےلیےنامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ جس میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔ انگلش کپتان جوروٹ، بھارتی اسپنرایشون، کیویز فاسٹ بولرکائل جیمیسن اورسری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نامزد پلیئرز میں شامل ہیں ایوارڈ یافتگان کااعلان چوبیس جنوری کو کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار اکیس کے ٹیسٹ پلیئر آف ایئر ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔کوئی پاکستانی کرکٹرنامزدگی حاصل نہیں کرسکا۔ انگلش کپتان جو روٹ، بھارتی اسپنر ایشون، کیویز فاسٹ بولرکائل جیمیسن اور سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے ایوارڈ کے لیے نامزد کیےگئے ہیں۔ایوارڈ یافتہ کھلاڑی کا اعلان چوبیس جنوری کوکیاجائے گا۔

جو روٹ نے پندرہ ٹیسٹ میں سترہ سوآٹھ رنز چھ سنچری اور چارففٹیز سمیت بنائے ہیں۔ ایشون نے آٹھ ٹیسٹ میں باون وکٹیں لیں اور ایک سنچری سمیت تین سوسینتیس رنزبنائے۔ کائل جیمیسن نے پانچ ٹیسٹ میں ستائیس وکٹیں لیں اورایک سوپانچ رنزبنائے۔ کرونا رتنے نے سات ٹیسٹ میں نوسو دو رنز چار سنچریز کی مدد سے اسکور کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More