آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ وکٹ کوغیر معیاری قراردیدیا

آئی سی سی نے راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کوغیرمعیاری قراردیااورایک ڈی میرٹ پوائنٹ ایوارڈکیا۔قوانین کے مطابق پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس لینے والا وینیوایک سال کے لیے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی سے محروم کردیاجاتاہے۔

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پانچ روز کے دوران گیارہ سوستاسی رنزبنے اور صرف چودہ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے سات سو اٹھائیس رنز صرف چار وکٹیں کھوکربنائے۔میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوا۔ میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں میچ میں استعمال ہونے والی وکٹ کوغیر معیاری قراردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رپورٹ کی بنیاد پراورایک ڈی میرٹ پوائنٹ ایوارڈکردیا۔کسی وینیوکوایک ساتھ یامخصوص مدت میں پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جائیں تو وہ ایک سال تک بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کا اہل نہیں رہتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More