سینئر وزیر پنجاب علیم خان کا وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کےسینئر وزیر عبدالعلیم خان کواپنی وزارت چھوڑنے کی اجازت دے دی۔عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو وزارت سے استعفے کی وجوہات سےمتعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس میں وزارت سے استعفے دینے سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزارت سےاستعفے کی وجوہات سےمتعلق تفصیل سے بتایا ہے۔

ٹی وی چینل کی ملکیت کےبعد سینئر وزیر پنجاب کےعہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔وزیر اعظم کا مشکور ہوں انہوں نے میری گزارشات کو بغور سنا اور مستعفی ہونے کی اجازت دی ہے۔ اب بطور سینئر وزیر اور وزیر خوراک اپنا استعفے وزیر اعلیٰ کو بھجوا دوں گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More