کسی کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کےلیے ہدایت جاری کردیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر فروغ نسیم بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اراکین کےلیےنوٹوں کی بوریاں کھول دی گئی ہیں۔سندھ کا پیسہ اس کام پر لگایا جارہا ہے۔ تین خواتین ارکان مخصوص نشست پر آئیں، وہ ایسے کیسے کرسکتی ہیں۔میں بلیک میل نہیں ہوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ تمام لوگ ریلیکس رہیں ان کےساتھ جو کرنا ہوگا میں خودکروں گا۔اٹھائیس تاریخ کو سب معلوم ہوجائے گا۔ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More