لاہور: مسلم لیگ قاف کے رہنما اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے پر بہت خوشی ہوئی ۔
تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی نااہلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ قاف کے رہنما اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ای سی پی آج کے فیصلے کی بہت خوشی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا امیدوار ہوں۔عمران خان کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔