گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کے لیے شہری سے آئی فون چھین لیا

نئی دہلی: بھارت میں شہری نے گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کے لیے شہری سے آئی فون چھین لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جب گرفتار نوجوان نے انکشاف کیا کہ اس نے شہری سے آئی فون گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کے لیے چھینا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ آئی فون چھیننے کا واقعہ مشرقی دہلی میں پیش آیا تھا جب دو ڈاکوؤں نے پارک سے گزرتے شہری کو چاقو کی مدد سے آئی فون سے محروم کر دیا تھا۔

آئی فون سے محروم ہونے والے شہری نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا جس کے اگلے ہی روز پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مذکورہ ڈکیت کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک اور واردات کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ناکام ہو گیا۔

گرفتار ڈاکو نے پولیس کو بتایا کہ گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا جس کی وجہ سے آئی فون چھینا اور اس کے بعد ایک اور واردات کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گئے۔

ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ ان کا ارادہ زیادہ رقم اکھٹی کر کے ہل اسٹیشن گھومنے کا تھا تاہم دوران واردات پکڑے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More