پر امید ہیں آئین توڑنے والے کو سزا ہوگی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا ہے ۔امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی۔

مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا ہے اچھی بات ہے مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بدترین توہین ہے اور انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی کو ملک کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی جرت نا ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More