اپنے قائد کا استقبال ڈی چوک پہنچ گیا ہوں، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہم نے آج سارا دن فسطائیت غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مقابلہ کیا ۔اب اپنے قائد کا استقبال ڈی چوک پہنچا ہوں ۔

اسلام آاباد ڈی چوک سے اپنے ویڈیو پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم نے آج سارا دن فسطائیت غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مقابلہ کیا۔آج ہر قسم کی بدمعاشی غنڈہ گردی فائرنگ شیلنگ کی گئی۔ مونچھوں والا باندر راناثناءاللہ اور بیگم صفدر اعوان جھوٹوں کی چیف سیکرٹری ایک مجرمہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ کہتی ہے کہ لوگ گھروں سے نہیں نکلے ہمیں بڑا افسوس ہے کہ کہ مارچ کامیاب نہ ہو سکا ۔ آج رات کو دیکھ لینا ۔تمہارا باپ آرہا ہے ابھی وہ اٹک کراس کر چکا ہے۔ وہ آجائے گا تو پھر دیکھ لینا کہ یہاں کشمیر ہائی وے اور اسلام آباد میں کیا ماحول بنتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More