عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنواسکتا ہوں، شیخ رشید

ملتان: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں صرف ایک ووٹ کا فرق ہے۔ عمران خان حکم دے، اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیر اعظم بنوا سکتا ہوں۔

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کا ایک مرتبہ پھر مشورہ دے دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج لگادو۔کوئی منافق پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جس نے پلان بنایا تھا اس کا خیال تھا عمران خان گھر بیٹھ جائے گا مگر عمران خان تم سب کو گھر بھیجے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ دو وزیراعظم ہیں، دو خزانہ کے وزیر ہیں، دو پٹرولیم کے وزیر ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ہاتھ جوڑ کر کہتا تھا اسمبلی تحلیل کرو، ایمرجنسی لگاؤ۔ قوم عمران خان کو انقلابی لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔ عمران خان کے لئے جان بھی قربان کردوں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More