بیٹی کی بازیابی پر پولیس اور حکومت کا مشکور ہوں، والد دعا زہرہ

کراچی : اے وی سی سی پولیس کی جانب سے دعا زہرہ کی بازیابی پر دعا کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کی بازیابی کے لیے پوری قوم نے کوشش اور دعائیں کیں۔

دعا زہرہ کی بازیابی پر والد کا بیان سامنے آگیا۔والد دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ الحمداللہ میری بیٹی بازیاب ہو گئی ہے ۔ میری بیٹی کی بازیابی کے لیے پوری قوم نے کوشش اور دعائیں کیں ۔میڈیا سوشل میڈیا یوٹیوبر سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

دعا زہرہ کے والد نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایس ایس پی زبیر نذیر سمیت تمام افسران نے دعا کی بازیابی کے لیے بہت محنت کی ان تمام افسران کا مشکور ہوں ۔ انہوں حکومت سندھ ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری بھٹو سمیت اظہار تشکر کیا۔

دعا کے والد نے کہا کہ ججز صاحبان نے بیٹی کی بازیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا میں انکا بھی تہہ دل شکر گزار ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More