ہالی ووڈ فلم ہسل کا ٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ہسل کا ٹریلر جاری کردیاگیا،فلم دس جون کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم ہسل کی کہانی باسکٹ بال کے کھیل کے گرد گھومتی ہے،فلم میں ایڈم سینڈلر نے باسکٹ بال اسکاؤٹ کا کردار ادا کیا ہے جو اس کھلاڑی کوبارسلونا کی سڑکوں پر دریافت کرتا ہے۔ وہ اسے ٹیم میں شامل کرنے کے لیے امریکہ لاتا ہے۔

ہسٹل کو باصلاحیت امریکی فلم ساز جیرمیا زگر نے ڈائریکٹ کیا ہے، اسکرین پلے ٹیلر میٹرن اور ول فیٹرز نے لکھا ہے۔ ایڈم سینڈلر، ایلن کوورٹ، جو روتھ، جیفری کرشینبام، زیک روتھ، لیبرون جیمز، اور ماورک کارٹر نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم10جون کو ریلیز کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More