ملک کے بیشتر علاقں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، کچھ حصوں میں بارش کا امکان

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔ تاہم ملک کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔ تاہم سندھ، شمال مشر قی/جنو بی بلو چستان ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشر قی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر مو سلا دھار بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More