ہاکی:جونیئرورلڈ کپ کل سے بھارت میں شروع ہوگا

جونیئرورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جمعرات سے بھونیشور بھارت میں شروع ہورہا ہے۔ شریک سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ ڈی میں جرمنی،مصر، ارجنٹائن کے ساتھ شامل ہے اوراپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنلزیکم، سیمی فائنل تین دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل پانچ دسمبرکو ہوگا۔

جونیئرہاکی ورلڈکپ جمعرات سے بھونیشوربھارت میں شروع ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک سولہ ٹیموں کو چارگروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔پاکستان گروپ ڈی میں جرمنی، مصر اورارجنٹائن کے ساتھ شامل ہے۔جمعرات کوپاکستان پہلا میچ جرمنی سے کھیلے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوبجے دوپہر شروع ہوگا۔ ستائیس نومبرکو پاکستان کا مصراوراٹھائیس نومبرکو ارجنٹائن سے مقابلہ ہوگا۔ جونیئرورلڈ کپ کے کوارٹرفائنلز یکم دسمبرکوکھیلےجائیں گے۔ تین دسمبرکوسیمی فائنلزہوں گے۔ فائنل پانچ دسمبرکوشیڈول ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More