پاکستان کی 20رکنی ہاکی ٹیم دورہ یورپ پرروانہ

مربھٹہ کی زیرقیادت بیس رکنی قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ پر روانہ ہوگئی۔ ٹیم ہالینڈ میں دو، بیلجیئم میں ایک اوراسپین میں تین بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔ وطن واپسی پرایشیاکپ کی تیاری جاری رہے گی۔

پاکستان کی بیس رکنی ہاکی ٹیم دورہ یورپ پر روانہ ہوگئی ۔ یورپی ٹور ایشیاکپ کی تیاری کاحصہ ہے۔ ایشین ٹورنامنٹ ورلڈکپ کاکوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے۔قومی ٹیم دورہ یورپ میں چھ انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ پی ایچ ایف نے دورے کے لیے عمربھٹہ کوکپتان اور علی شان نائب کپتان مقرر کیاہے۔ قومی ہاکی ٹیم لاہور سے ایمسٹرڈیم پہنچے گی۔ جہاں میزبان ہالینڈ کے خلاف چھبیس اور ستائیس اپریل کو دومیچزشیڈول ہیں۔ اٹھائیس اپریل کوبیلجیئم روانگی کے بعداگلے روز میزبان ٹیم سے بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا۔

دورے کااختتام دو، تین اور چار مئی کواسپین میں میزبان ٹیم سے تین میچز کے ساتھ ہوگا۔ ٹیم منیجر خواجہ جنیدکے مطابق یورپی ٹور میں صف اول کی ٹیموں کےخلاف کھیلنےسے کھلاڑیوں کو سیکھنے کاموقع ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More