ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی:پاکستان نےسیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا

ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کودو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی اورواحد فتح اورپانچ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کے جاپان اورکوریا سے میچز برابر رہے،بھارت سے ہارا۔ منگل کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کوریا اور بھارت کا جاپان سے ہوگا۔

ڈھاکا بنگلہ دیش میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو چھ دو سے شکست دیدی۔ واحد فتح اور پانچ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے اعجاز احمد اورندیم احمد نے دو،دو اور سلمان رزاق اورافراز نے ایک ایک گول کیا۔

گرین شرٹس ٹیم کے جاپان اور کوریا سے میچز برابری پرختم ہوئے۔ روایتی حریف بھارت نے پاکستان کوہرادیا۔ منگل کو پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کوریا سے دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل بھارت اورجاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More