ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی:بھارت نےپاکستان کو1-3سے ہرادیا

ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی میں بھارت نے پاکستان کوایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ بھارت کے ہرمن پریت سنگھ نے دواورآکاش دیرسنگھ نے ایک گول کیا۔پاکستان کی جانب سے واحد گول جنید منظور نے بنایا۔ بھارت سات پوائنٹس ٹاپ اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہیں آج پاکستان اپنا تیسرا میچ کوریا سے کھیلے گا۔

بنگلہ دیش میں جاری ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی میں بھارت نے پاکستان کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ میچ کے پہلے ہی کوارٹرمیں پینلٹی کارنر پر ہرمن پریت سنگھ نے گول بناکر بھارت کوبرتری دلائی۔ دوسرے کوارٹرمیں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ تیسرے کوارٹرمیں آکاش دیرسنگھ نے بھارت کا دوسرا گول کیا تاہم اس کوارٹر میں جنید منظور نے پاکستان کا واحد فیلڈ گول کرکے اسکور دوایک کردیا۔

چوتھے کوارٹر میں ہرمن پریت سنگھ نے ذاتی دوسرا اور بھارت کا تیسرا گول کیا۔ بھارت نے میچ تین ایک سے جیت لیا۔ بھارت ایشین چیمپئنزٹرافی میں سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔ پاکستان ایک پوائنٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہے آج پاکستان اپنا تیسرا میچ کوریا سے کھیلےگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More