اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف کا اجلاس برلن میں جاری ہے،ایف اے ٹی ایف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا۔
وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے ٹویٹ میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس اور اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیئے ۔ہفتے کی صبح وزارت خارجہ میں میڈیا بریفنگ کی جائے گی جس میں اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔