تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

ملتان: چونیاں کے قریب ملتان روڈ سراں اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق چونیاں میں ملتان روڈ سراں اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5افراد لاہور سے اوکاڑہ جارہے تھے کہ راستے میں جا ن لیوا حادثہ پیش آیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More