ہائیکورٹ نےوزیراعظم کوخفیہ دستاویز پبلک کرنےسےروک دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹ دستاویز پبلک کرنے سے متعلق حکمانہ جاری کردیا ہے۔ ہائیکورٹ نےوزیراعظم کوخفیہ دستاویز پبلک کرنےسےروک دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ خط کے مندرجات ظاہر کرنے سے روکنا منتخب وزیراعظم پرعدم اعتماد ہو گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم حلف کی پاسداری کریں گے، قومی مفاد کومقدم رکھیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ وزیراعظم خط کے مندرجات ظاہر نہیں کریں گے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست پر حکمنامہ جاری کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More