مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، موسم مزید سرد ہوگیا

ریاض: سعودی عرب میں مدینہ منورہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا جبکہ نارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

سعودی عرب میں موسم سرما اپنے عروج پر ہے ۔ مدینہ منورہ ریجن کے علاوہ حائل اور تبوک ریجن میں بھی کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں ۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ پر باران رحمت برسی تو عمرہ زائرین سمیت نمازیوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

گنبد خضری پر برسنے والی بارش کی بوندوں نے دلفریب نظارے پیش کیے ۔ بارش کے بعد مدینہ منورہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More