پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز بند کردی گئیں

لاہور: پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام متاثرہوگیا۔موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان انٹرچینج تک بندکردی گئی ۔

ترجمان موٹر وے پولیس پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہونے لگا ہے ۔ موٹر وے ایم ٹو پر ٹھاکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک ٹریفک معطل ہے۔ موٹر وے ایم تھری فیض پور سے ننکانہ تک بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہتے ہوئے گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے ہدایت کی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More