صحت اور احساس کارڈ غریبوں کیلئے بڑا ریلیف ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کسان، ہیلتھ اور احساس کارڈ کی پیش رفت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس کو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم اور اس کے ذریعے لوگوں کو صحت کی سہولیات کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کسان،ہیلتھ اوراحساس کارڈ کی پیش رفت پراعلی سطح کااجلاس ہوا ۔ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں صحت کارڈ تقسیم کے دوسرے مرحلے کو جلد لاہورسےشروع کیاجائےگا۔ لاہورمیں صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پسماندہ طبقے کیلئے صحت اور احساس کارڈ ایک بڑا ریلیف فراہم کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More