پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہتر تھی، شوکت ترین

کراچی: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہتر تھی، پچھلے دور میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آئی تھی، مگر آج ڈالر دو سو روپے تک پہنچ گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہتر تھی، جی ڈی پی 6فیصد تھی ریمٹیس اور ایکسپورٹ بہتر رہی، مینو فیکچرنگ میں 14 فیصد اضافہ ہوا، امپورٹ میں اضافہ تیل مہنگا ہونے سے ہوا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جن لوگوں کی بہتر کارکردگی تھی ان تمام افسران کو فارغ کردیا گیا ہے، اسٹاک ایسچینج 33سو پوائنٹ گرگئی ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں کامیاب پروگرام صحت کارڈ اور اساس پروگرام جیسے کامیاب پروگرام ریکارڈ پر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More