عمران خان امت مسلمہ کے صحیح معنوں میں ترجمان ہیں، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ عمران خان امت مسلمہ کے صحیح معنوں میں ترجمان ہیں،افغان مسئلے کا حل پاکستان سمیت دنیا بھر کے امن کیلئے ضروری ہے ۔

حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے اوآئی سی کی میزبانی کو پاکستان کے لئے اعزاز قرار دیا۔ اوآئی سی کے اسلام آباد میں انعقاد کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کیلئے حل تلاش کرنے کاسہرا یقینا عمران خان کو جاتاہے ۔ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر حسان خاور نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کا اجلا س بلا کر پاکستان نے ہمسائیگی کا حق ادا کیا ہے۔ افغان مسئلے کا حل پاکستان سمیت دنیا بھر کے امن کیلئے ضروری ہے۔ مسئلہ افغانستان دنیا کی توجہ کا طالب ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More